اسلام آباد میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران تیسرا قتل، ایک اور پولیس اہلکار کا گھر لٹ گیا

robbery crime, Islamabad Police, G9 Karachi Company, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وفاقی دارالحکومت میں ایک دن میں ڈاکوؤں نے تین قتل کر دیئے، پولیس اہلکار کا گھر بھی لوٹ لیا۔ 

وفاقی دارالحکومت میں تھانہ رمنا کے اہلکار اور ان کے بیٹے کے قتل کے بعد جب پولیس جائے واردات پر تفتیش میں مصروف تھی تو اس وقت جی نائن کراچی کمپنی میں ڈکیتی کی ایک اور واردات مین ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے والے شہری کو گولی مار کر قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔  اتوار کے روز ڈکیتی کی ایک اور واردات گولڑہ پولیس سٹیشن کے ایریا میں ایک پولیس اہلکار کے گھر میں ہوئی۔

بتایا گیا ہے کہ پولیس حکام واقعے کی تفتیش اور شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف تھے کہ سیکٹر جی نائن کراچی کمپنی میں بھی شہری کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کر دیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے دونوں واقعات میں ڈاکوؤں کے مختلف گروہ ملو ث ہیں جن کی تلاش کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

تیسرا واقعہ تھانہ گولڑہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں پولیس ملازم مدثر کے گھر 6 سے زائد ڈاکو اہلخانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کر کے فرار ہو گئے۔

اسلام آباد پولیس لائنز میں شہید ہیڈ کانسٹیبل اشرف اور ان کے بیٹے کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جس میں آئی جی اسلام آباد سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ضلعی انتظامیہ کے افسران شریک ہوئے۔