(ویب ڈیسک) انٹر سٹی ، گڈز ٹرانسپورٹ کےکرایوں کے حوالے سے مسافروں کے لیے بڑی خوش خبری سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سی محسن نقوی نے عام آدمی کو ریلیف دینے کےلئے ایک اور حکمت عملی پیش کردی،وزیراعلیٰ پنجاب نے انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کےکرایوں میں کمی کا ٹاسک دیدیا۔
وزیراعلیٰ نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو آج رات تک کرایوں میں کمی کی ڈیڈ لائن دیدی ،اب پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کیساتھ انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کے کرائے بھی کم ہو نگے۔
سید محسن نقوی نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کیا جائے،عام آدمی کوریلیف دینے کیلئے انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کےکرائے کم کرائے جائے۔
وزیراعلی پنجاب نے آج رات تک کرائے کم نہ کرنیوالے ٹرانسپورٹرز کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم دےدیا۔
خیال رہے کہ 15 دسمبر کو پٹرول 14 روپے فی لٹر، ڈیزل ساڑھے 13 روپے فی لٹر سستا ہو ا تھا۔ نگراں حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی منظوری دے دی گئی تھی۔
، پٹرول کی قیمت میں 14 روپے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی تھی، علاوہ ازیں مٹی کے تیل کی قیمت میں 10روپے 14پیسے فی لیٹر کمی جبکہ لائٹ ڈیزل آئل قیمت میں 11روپے 29پیسے کمی کر دی گئی تھی۔
اب وزیر اعلیٰ پنجاب کی کوشش ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے ثمرات عام آدمی تک پہنچائے جائیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔