لاہور ماسٹر پلان کیلئے حکومت کی پھرتیاں، راتوں رات قانون بدل دیا

 لاہور ماسٹر پلان کیلئے حکومت کی پھرتیاں، راتوں رات قانون بدل دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) لاہور ماسٹر پلان کیلئے حکومت کی پھرتیاں، عوامی شنوائی کے ایک روز قبل قانون میں تبدیلی کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری، قانوناً عوامی شنوائی اشہتار کے بعد ایک ماہ بعد کی جاتی ہے۔ 

 ماسٹر پلان2050 کی عجلت میں تیاری کیلئے راتوں رات قانون بدلا گیا ہے، قانون میں ون ٹائم شارٹ کال اپ نوٹس کا قانون ڈالا گیا جبکہ باقی کسی شق کو چھیڑا نہیں گیا، محکمہ ماحولیات کی جانب سے حکومت پنجاب کی خوشنودی کیلئے ایک ماہ کی بجائے سات روز میں عوامی شنوائی بلانے کا قانون تیار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق محکمہ ماحولیات نے حکومت پنجاب کے دباؤ پر قانون تبدیل کرکے شنوائی سے ایک روز قبل گزٹ نوٹیفکیشن جاری کرایا، ماضی میں سات روز میں ہنگامی عوامی شنوائی کی مثال نہیں ملتی، پنجاب حکومت لاہور ماسٹر پلان دوہزار پچاس کو جلد از جلد مکمل کرکے پاس کروانا چاہتی ہے،  عوامی شنوائی کے بعد اعتراضات پر من پسند جواب تیار کرکے دوبارہ اتھارٹی میں لے جایا جائے گا۔