عابد چودھری: ویلنشیا ٹاؤن میں علاج ٹھیک نہ کرنے پر مریض کے لواحقین کا ہسپتال انتظامیہ پر تشدد، ملزمان نے سٹول اٹھا کر ہسپتال ملازم کے سر پر دے مارا۔
تفصیلات کے مطابق فیضان نامی مریض علاج کے لئے حمیدہ میموریل ہسپتال گیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حالت بہتر ہونے پر مریض خود ہی ڈرپ اتروا کر باہر چلا گیا۔ مریض کو باہر دیکھ کر اس کے ساتھیوں نے عملے پر چڑھائی کر دی۔ ہسپتال عملے پر تشدد کی سی سی ٹی وی منظرعام پر آ گئی ہے۔ فوٹیج میں ملزمان نے ڈاکٹرز اور عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا اور سٹول اٹھا کر ہسپتال ملازم کے سر پر دے مارا۔ ملزمان میڈیکل وارڈ میں مریضوں کی موجودگی میں تشدد کرتے رہے اور توڑ پھوڑ کے بعد ہسپتال سے فرار ہو گئے۔
لاہور: ویلنشیا ٹاؤن میں علاج ٹھیک نہ کرنے پر مریض کے لواحقین کا ہسپتال انتظامیہ پر تشدد۔ ملزمان میڈیکل وارڈ میں مریضوں کی موجودگی میں تشدد کرتے رہے اور توڑ پھوڑ کے بعد ہسپتال سے فرار ہو گئے.@CMPunjabPK @UsmanAKBuzdar @CcpoLahore @OfficialDPRPP pic.twitter.com/x933J1Dpu4
— Abdullah Malik (@abdullahmal99) December 17, 2021
ایڈمنسٹریٹر احمد محمود کا کہنا ہے کہ اندراج مقدمہ کے لئے درخواست دے دی۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کے باوجود کوئی ملزم گرفتار کیا نہ مقدمہ درج ہوا ہے۔