ویب ڈیسک : بھارت نے آئے روز شادی کی تقریبات میں انوکھے واقعات دیکھنے کو ملتے ہیں ،بھارت کی دلہنیں ماضی کی روایتوں کو توڑتے ہوئے شادی کے مقام تک مختلف انداز میں انٹری دینے لگی.منفرد انٹری سے متعلق دلہن کاجل نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ان کی نظرمیں مرد اور عورت یکساں اہمیت کے حامل ہیں، یہی وجہ ہے کہ اپنی شادی کو منفرد بنانے کے لیے مختلف انٹری دی۔
بھارت کے شہر فیروز آباد کے ایک گاؤں میں کاجل نامی دلہن اسکوٹی پر اپنی ہی بارات لے کر شادی کے مقام تک پہنچ گئی اور اسٹیج تک جانے کے لیے دلہا کو پیچھے بھی بٹھایا۔ اس واقعے کی سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ دلہن کاجل کی بارات ان کے شوہر راہول نہیں لائے بلکہ کاجل خود اپنی بارات لے کر راہول کے گھر پہنچیں۔۔ اسکوٹی پر اپنی ہی بارات لے کر سسرال پہنچنے پر جہاں باراتیوں نے پھولوں سے دلہن کا استقبال کیا وہیں کچھ حیران وپریشان بھی نظر آئے۔بھارت کی دلہنیں ماضی کی روایتوں کو توڑتے ہوئے شادی کے مقام تک مختلف انداز میں انٹری دینے لگی ہیں
منفرد انٹری سے متعلق دلہن کاجل نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ان کی نظرمیں مرد اور عورت یکساں اہمیت کے حامل ہیں، یہی وجہ ہے کہ اپنی شادی کو منفرد بنانے کے لیے مختلف انٹری دی۔