ویب ڈیسک : پنڈدادنخان میں بس کی کار کو ٹکر سے 3افراد زخمی ,حد نگاہ بہتر ہونے پر کئی مقامات پر موٹروے کو کھول دیا گیا، لاہور سے سیالکوٹ ۔اوچ شریف سے رحیم یار خان ،لاہور سے اسلام آباد تک موٹر وے کو کھول دیا گیا ۔ قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثرہے۔
حد نگاہ بہتر ہونے پر کئی مقامات پر موٹروے کو کھول دیا گیا، لاہور سے سیالکوٹ ۔اوچ شریف سے رحیم یار خان ،لاہور سے اسلام آباد تک موٹر وے کو کھول دیا گیا ۔ قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثرہے ۔ فیصل آباد میں بس الٹ جانے سے چھ مسافر زخمی ہوگئے، پنڈدادنخان میں بس کی کار کو ٹکر سے تین افراد زخمی ہوگئے۔موٹروےایم ٹوکو دھند میں کمی پرکانوائےکی صورت میں کھولاگیا،حکام کے مطابق موٹروےایم ٹوکو 16گھنٹےبعدکانوائےکی صورت میں کھولاگیا ہے، لاہورسےسیالکوٹ موٹروے کوحدنگاہ میں بہتری پر 16گھنٹےبعدٹریفک کیلئےکھولاگیا، لاہور رنگ روڈ اور ایم ٹوپرٹریفک رواں دواں ہے، موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ ایم ٹوکوٹھوکرسےکالاشاہ کاکوتک کھولاگیاہے۔