محکمہ لیبر میں بےضابطگی کی نئی داستاں کھل گئی

محکمہ لیبر میں بےضابطگی کی نئی داستاں کھل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعود بٹ ) محکمہ لیبر کے چائلڈ لیبر خاتمہ منصوبے میں بے ضابطگی کی نئی داستان کھل گئی، کمپیوٹرز، موٹرسائیکل سمیت سامان غائب ہونے کی رپورٹ میں چشم کُشا انکشافات سامنے آگئے۔

ڈی جی مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوشن کی رپورٹ کے مطابق سابق دور حکومت میں 5 ارب 15 کروڑ بجٹ سے منصوبہ شروع ہوا جس میں 92 کروڑ 98 لاکھ کے اخراجات کیے گئے۔ کروڑوں کے بجٹ کے باوجود منصوبہ اپنے مقررہ اہداف پورے کرنے میں ناکام رہا۔ رپورٹ کے مطابق پراجیکٹ بند ہونے پر مکمل سامان ڈسٹرکٹ لیبر آفیسرز اور لیبر ہیڈ کواٹر کو جمع کروایا گیا۔

پراجیکٹ کے تحت 64 کمپیوٹر، 72 موٹرسائیکل جبکہ 300 ٹیبلٹ خریدے گئے جن کی سٹور انوینٹری موجود نہیں۔ رپورٹ میں سفارشات پیش کی گئیں ہیں کہ منصوبہ کے اہداف اور کروڑوں کے سامان کے حوالے سے سپیشل آڈٹ کروایا جائے جبکہ لیبر ایڈمن ڈیپارٹمنٹ کمپیوٹرز، ٹیبلٹ اور موٹرسائیکل مبینہ غائب ہونے کی تحقیقات کرے۔

دوسری جانب لاہور سمیت صوبہ بھر میں چائلڈ لیبر کا خاتمہ تھا لیکن متعلقہ صوبائی محکمے آپس میں مربوط حکمت عملی طے کرنے میں ناکام رہے جس پر پنجاب حکومت نے 36 اضلاع میں چائلڈ لیبر کے مکمل خاتمے میں ناکامی کا اعتراف کرلیا ہے۔ 

نا قص انتظامی امور کی وجہ سے چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے یونیسیف اور انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن سے بھی تعاون حاصل نہ کیا جا سکا۔ دستاویزات کے مطابق چائلڈ لیبرکے حوالے سے رائے عامہ بھی ہموار نہ کی جاسکی۔