ارطغرل کو پاکستان لانےوالا اشتہاری ملزم گرفتار

ارطغرل کو پاکستان لانےوالا اشتہاری ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) ارطغرل کو پاکستان بلانے والے میاں کاشف ضمیر کی تھانہ غالب مارکیٹ پولیس کی جانب سےگرفتاری کا معاملہ، میاں کاشف ضمیرکوسیالکوٹ پولیس کےحوالے کیا جائے گا۔ملزم تھانہ اگوکی میں لین دین کے کیس میں اشتہاری ہے۔

شہری کو قتل کی دھمکیاں دینے سمیت چیک ڈس آنر کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کاشف ضمیر  کو گرفتار کرلیا گیا۔   گرفتار ملزم کاشف ضمیر نے 3روز قبل نجی ٹی وی چینل کے صحافی کو فون اور سوشل میڈیا پر قتل کی دھمکیاں دی تھیں۔ نجی چینل کے رپورٹر نے ملزم کے خلاف نوسر بازی کے ذریعے ترکی ڈرامہ ارتغل غازی کے مرکزی کردار کو پاکستان بلانے کی خبر نشر کی تھی۔

گرفتار ملزم کاشف ضمیر تھانہ اگوکی ضلع سیالکوٹ میں 8لاکھ روپے مالیت کے چیک ڈس آنر کے مقدمے میں اشتہاری بھی ہے۔ انویسٹی گیشن پولیس غالب مارکیٹ نے کارروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کاشف ضمیرکو گرفتار کیا۔ سیالکوٹ پولیس گرفتار اشتہاری ملزم کو لے جانے کے لیے سیالکوٹ سے روانہ ہو چکی ہے۔

ارتغرل کو پاکستان بلانے والے میاں کاشف ضمیرکی تھانہ غالب مارکیٹ پولیس کی جانب سےگرفتاری کے معاملے پر  میاں کاشف ضمیرکوسیالکوٹ پولیس کےحوالے کیا جائے گا۔ ملزم تھانہ اگوکی میں لین دین کے کیس میں اشتہاری ہے۔ لاہورپولیس نے باضابطہ طورپرسیالکوٹ پولیس کے حوالے کرنے کےلئے نفری بھجوانے کے لئے آگاہ کردیا۔

  آئی جی پنجاب نے پولیس حکام سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اشتہاری ملزم وزیراعلی تک کیسے پہنچ گیا؟ واضح رہے کہ  گزشتہ روز آئی جی پنجاب نے گرفتاری کے لئےسختی سے احکامات جاری کئے تھے۔

قبل ازیں ترکی کے معروف اداکار اینجن التان کو پاکستانی شہری کاشف ضمیر نے پانچ لاکھ ڈالرکا چونا لگا دیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق اینجن التان کو نجی کمپنی کی طرف سے برانڈ ایمبیسیڈر بنانے کے لیے بلایا گیا تھا جس کے لیے ان سے د س لاکھ ڈالر کا معاہدہ کیا گیا ۔انہیں ایڈوانس میں پانچ لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی گئی جس کے بعد انہوں نے پاکستان آنے کا اعلان کیا اور باقی رقم پاکستان میں آنے پر دینے کا وعدہ کیا گیا۔

 
  سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے شہری کاشف نے اینجن التان کو کہاکہ پارٹی کی طرف سے پانچ لاکھ ڈالر کا چیک آچکا ہے۔ آپ ترکی پہنچیں تو چند دنوں میں آپ کو پیسے مل جائیں گے لیکن جب انگین التان نے ترکی جا کر کاشف سے رابطہ کیا تو کاشف کی طرف سے کوئی جواب نہ ملا۔ بعد ازاں ترک اداکار نے پاکستانی حکام سے رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ کاشف سیالکوٹ کا نوسر باز ہے اور اس کے خلاف اس سے قبل بھی فراڈ کی بہت سی ایف آئی آرز درج ہیں۔

دریں اثنا پولیس ذرائع کے مطابق اینجن التان کی میزبانی کرنے والاکاشف ضمیر 8 مقدمات میں ملوث ہے۔ کاشف ضمیر کے خلاف فراڈ، امانت میں خیانت، کار چوری اور ڈکیتی سمیت سنگین مقدمات درج ہیں۔ ان سب کے با وجود ادا کار نے کہا ہے کہ میرا پاکستان کا مختصر دورہ تھا، اس لئے زیادہ سیر نہیں کر سکا، یہاں کے کھانے بھی بہت لذیذ لیکن مرچیں زیادہ ہیں۔ 
 

Malik Sultan Awan

Content Writer