نوجوان فلمسازوں کی آمد سے انڈسٹری کے سنہرے دن لوٹنے والے ہیں:نصیبولال

نوجوان فلمسازوں کی آمد سے انڈسٹری کے سنہرے دن لوٹنے والے ہیں:نصیبولال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اقبال ٹاون (زین مدنی ) پاکستان فلم انڈسڑی کی معروف گلوکارہ نصیبولال نے کہا ہے کہ جس قسم کی فلمیں اور میوزک بن رہا ہے،اور نوجوان فلم سازجس قسم کی بہترین لوکیشز، کہانی پرمبنی فلمیں بنا رہے ہیں اس سے لگتا ہے کہ فلم انڈسٹری کے سنہرے دن لوٹنے والے ہیں۔

نصیبولال نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی بحالی سے سٹوڈیوز میں بھی رونق آئے گی، انڈسٹری سے وابستہ تمام لوگ محنت کررہے ہیں، آنے والے دنوں میں فلم انڈسٹری اپنے پاں پر کھڑی ہوجائے گی۔انہوں نے کہا اس میں کوئی شک نہیں کہ آج کل فلم انڈسٹری بحران سے نکلنے کیلئے جدوجہد کررہی ہے تاہم ابھی سنہرے دور کی واپسی کیلئے بہت محنت کی ضرورت ہے۔

نصیبولال نے کہا کہ اب اچھے موضوعات پر فلمیں بننا شروع ہو گئی ہیں،کچھ لوگ اچھی اورمعیاری فلمیں بنا رہے ہیں۔ امید ہے کہ فلم انڈسٹری بہت جلد اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر لے گی۔

Shazia Bashir

Content Writer