سٹی 42 : وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ۔
پٹرول 5 روپے 77 پیسے مہنگا کردیا گیا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 20 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ۔ ڈیزل 6 روپے 47 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 390 روپے 42 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ۔
اوگرا نے 18 اگست کے لیے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا ۔
