ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب پولیس کے سب انسپکٹرز کی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی، تاخیر کے بعد اجلاس طلب

پنجاب پولیس کے سب انسپکٹرز کی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی، تاخیر کے بعد اجلاس طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی ساہی )آئی جی پنجاب نے سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دینے کے لیے اجلاس 18 اگست کو طلب کرلیا۔

 حکام کے مطابق آئی جی پنجاب کی تعیناتی کے بعد سب انسپکٹرز سے انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دینے والی محکمانہ ترقیاتی کمیٹی کا اجلاس گزشتہ 8 ماہ سے تاخیر کا شکار تھا، تاہم اب اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ انسپکٹر رینک پر ترقی کے لیے کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل آئی جی پنجاب کی سربراہی میں ہوگا، جبکہ ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو، ہیڈکوارٹرز، اے آئی جی ڈسپلن اور محکمہ سروسز کے افسران کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس میں انسپکٹرز کی 250 خالی آسامیوں پر میرٹ اور مقررہ معیار پر پورا اترنے والے سب انسپکٹرز کو ترقی دی جائے گی۔ترقی کے لیے 600 سے زائد سب انسپکٹرز کے نام زیر غور آئیں گے، جبکہ ترقی کے لیے صرف اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی جانب سے بھجوائے گئے کاغذات ہی قابل قبول قرار دیے گئے ہیں۔حکام کے مطابق ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون نے تمام ریجنز سے سب انسپکٹرز کے کوائف بھی طلب کرلیے ہیں تاکہ ترقی کے عمل کو مکمل کیا جاسکے۔