ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں بھی سونا اور چاندی مہنگی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

پاکستان میں بھی سونا اور چاندی مہنگی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونا اور چاندی مہنگی ہوگئی۔

 مارکیٹ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار روپے اضافے سے 4 لاکھ 61 ہزار 936 روپے ہوگئی۔

 اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1,715 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 96 ہزار 35 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

 دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، فی تولہ چاندی 80 روپے مہنگی ہوکر 7 ہزار 29 روپے ہوگئی۔

 عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 20 ڈالر اضافے کے بعد 4,395 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی، جس کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی نظر آئے۔
 
 

Ansa Awais

Content Writer