ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر سے 1لاکھ 9 ہزار سے زائد اشتہاری مجرمان گرفتار

رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر سے 1لاکھ 9 ہزار سے زائد اشتہاری مجرمان گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: پنجاب پولیس نے سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری، عدالتی مفرور اور عادی مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کر دیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں کارروائیوں کے دوران ایک لاکھ 9 ہزار سے زائد اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار اشتہاری مجرمان میں اے کیٹگری کے 27 ہزار 820 جبکہ بی کیٹگری کے 81 ہزار 391 ملزمان شامل ہیں۔

پنجاب پولیس نے صوبہ بھر میں کارروائیوں کے دوران 33 ہزار سے زائد عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا۔ ان میں اے کیٹگری کے 5 ہزار 31 اور بی کیٹگری کے 28 ہزار 306 عدالتی مفرور شامل ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال 11 ہزار 990 عادی مجرمان بھی گرفتار کیے گئے، جن میں اے کیٹگری کے 4 ہزار 213 جبکہ بی کیٹگری کے 7 ہزار 777 عادی مجرمان شامل ہیں۔

پولیس ترجمان کے مطابق لاہور میں کارروائیوں کے دوران 25 ہزار 118 اشتہاری مجرمان، 10 ہزار 696 عدالتی مفرور اور 4 ہزار 898 عادی مجرمان کو گرفتار کیا گیا۔

آئی جی پنجاب نے اشتہاری مجرمان، عدالتی مفروروں اور عادی مجرمان کی گرفتاری کے لیے مؤثر کارروائیاں کرنے والی پولیس ٹیموں کو شاباش دی ہے۔

آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری و عادی مجرمان اور عدالتی مفروروں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھی جائیں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت اقدامات کیے جائیں۔