سٹی 42 : ڈیزل کی قیمت میں کمی کے بعد عوام کیلئے اچھی خبر سامنے آئی ہے، پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے کرایوں میں کمی پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ضلعی انتظامیہ کو ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کے لئے اقدامات کی ہدایت کردی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کمی کے بعد ترمیم شدہ کرایوں کا ٹیرف نمایاں آویزاں کرنے کا حکم بھی دے دیا ۔
صوبہ بھر میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو سرکاری کرایہ نامہ پر عمل نہ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی گئی۔ مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی عام آدمی کاحق ہے، استحصال کی اجازت نہیں دیں گے ۔