ثمرہ فاطمہ:چھٹی کے روز لاہوریوں نے لاہور چڑیا گھر کا رخ کر لیا۔
شہریوں کی بڑی تعداد فیملیز اور دوستوں کے ہمراہ چڑیا گھر میں موجود ہے، سیاحوں نے اپنے پسندیدہ جانور دیکھ کر خوب لطف اٹھایا۔
کسی نے بندر کی اٹکلیاں دیکھیں تو کوئی شیر، زرافہ، ہرن ،مور دیکھ کر خوش ہوا، چھٹی کا دن فیملی کے ساتھ یادگار بنانے کیلئے آئے ہیں۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ لاہور چڑیا گھر آ کر بچے بھی بہت خوش ہیں۔