ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیلاب متاثرین کی امداد ،وزیراعظم نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے:علی امین گنڈاپور   

سیلاب متاثرین کی امداد ،وزیراعظم نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے:علی امین گنڈاپور   
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(  ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین  گنڈاپور نے کہا ہے کہ متاثرین کی امداد وفاقی حکومت کا فرض ہے، وزیراعظم نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

   علی امین گنڈاپور نے کہا ہےکہ پی ڈی ایم اے، ریسکیو اداروں نے متاثرہ علاقوں میں بھرپور کام کیا، قدرتی آفت کے بعد کی صورتحال سب کے سامنے ہے،بونیر کے عوام کےمسائل حل کرنے آئے ہیں،لوگوں کے مالی نقصان کا ازالہ کریں گے،انفراسٹرکچر کو بھی بحال کریں گے۔

 وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہاکہ گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برس کے 2واقعات ہوئے،رہائشیوں کو متبادل جگہ منتقل کررہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ متاثرین کی امداد وفاقی حکومت کا فرض ہے،وزیراعظم نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے،ہمارےصوبے کے لوگ بھی ٹیکس دیتے ہیں،بطور وزیراعلیٰ میرا وعدہ ہے متاثرین کی بھرپور مدد کروں گا۔