ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی: سوشل میڈیا پر قومی پرچم کی بے حرمتی کرنیوالا ملزم گرفتار

کراچی: سوشل میڈیا پر قومی پرچم کی بے حرمتی کرنیوالا ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پولیس نے سوشل میڈیا پر پاکستانی پرچم کی بے حرمتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام کے مطابق بغدادی پولیس نے کراچی کے علاقے لیاری بغدادی سے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران پاکستانی پرچم کی بے حرمتی کرنے والے ملزم نعمان کو گرفتار کیا۔

حکام کا کہنا تھا کہ ملزم نے 13 اگست کو ویڈیو بناتے ہوئے پاکستانی پرچم کی بے حرمتی کی تھی، ملزم باجوڑ کا رہائشی ہے اور لیاری میں مقیم تھا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایس ایس پی عارف عزیز نے مزید بتایا کہ ملزم نے گرفتاری کے بعد اپنے ویڈیو بیان میں بتایا کہ وہ لی مارکیٹ کا رہائشی اور بنیان کا ٹھیلا لگاتا ہے اور اس نے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ ایسی غلطی نہیں کرے گا۔