ریکوڈک تنازع ختم کرانے میں کردار ادا کرنیوالے افسران کو ہلال امتیاز دینےکا فیصلہ

ریکوڈک تنازع ختم کرانے میں کردار ادا کرنیوالے افسران کو ہلال امتیاز دینےکا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: حکومت نے ٹیتھیان کاپر کمپنی سے 5 ارب ڈالرکا ریکوڈ ک تنازع مذاکرات کے ذریعے کامیابی سے ختم کرانے میں کردار ادا کرنے والے افسران کو ہلال امتیاز  دینےکا فیصلہ کیا ۔

 سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کی جانب سے جاری اعلامیےکے مطابق جن افسران نے تنازع ختم کرانے میں کردار ادا کیا ان افسران میں وفاقی سیکرٹری برائے قانون و انصاف راجہ نعیم اکبر، انٹرنیشنل ڈسپیوٹ یونٹ کے سابق سربراہ احمد عرفان اسلم اور  بریگیڈیئر عاطف رفیق شامل ہیں۔

ایس ای سی پی کے مطابق ان افسران نے ریکوڈک تنازعےکے دوران مختلف قانونی فورمز میں پاکستان کی نمائندگی کی اور کمپنی کے ساتھ مذاکرات کے نتیجے میں ریکوڈک پراجیکٹ کی بحالی کے لیے بیرک گولڈ کے ساتھ عدالت سے باہر تصفیہ کرتے ہوئے پراجیکٹ کو بحال کیا۔ 

خیال رہےکہ پاکستان کو اس کیس میں 6 ارب ڈالرکا جرمانہ ہوا تھا۔