ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس ملازمین  کےلئے ریلیف ختم 

پولیس ملازمین  کےلئے ریلیف ختم 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)آئی جی پنجاب نے ہیڈ کانسٹیبل سے سب انسپکٹر رینک کے ملازمین کی ترقی کےلئے بڑا ریلیف ختم کردیا۔ملازمین کی ترقیوں کےدوران مختلف ایوارڈحاصل کرنے کے بدلے ختم ہونے والی سزاوں کاپیرا سٹینڈنگ آرڈرسے حذف کرنے کاحکم دے دیا۔

پنجاب پولیس کے جونیئر رینک کے ملازمین کے لیے بری خبرہے کہ 2017میں ترقیوں کےلئے جاری کردہ سٹینڈنگ آرڈرمیں ترمیم کردی گئی ہے۔پنجاب پولیس میں سب انسپکٹر، اسسٹنٹ سب انسپکٹراور ہیڈ کانسٹیبلز کی ترقیوں کے لیے دی جانے والی رعائیت کو ختم کر دیا گیاہے۔

سب انسپکٹر،اسسٹنٹ سب انسپکٹراور ہیڈ کانسٹیبلز کو سی سی ون ملنے پر دو بڑی سزائیں ختم کر دی جاتی تھیں۔سب انسپکٹر،اسسٹنٹ سب انسپکٹراور ہیڈ کانسٹیبلز کو سی سی ٹو ملنے پر ایک بڑی سزاختم کر دی جاتی تھی جبکہ سی سی تھری ملنے پر ایک چھوٹی سزاءختم کی جاتی تھی۔نئے سٹینڈنگ آرڈر کے ذریعےتمام ریوارڈ کے بدلے سزائیں ختم کرنے کےپیرے کوختم کردیا گیا ہے۔آئی جی پنجاب کے حکم پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون پنجاب نے متعلقہ افسران کو مراسلہ بھجوا دیا۔