سٹی 42: گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے بدتمیزی کا واقعہ، ٹک ٹاکر خاتون سے بدتمیزی کے واقعہ کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک کا استعمال پاکستان سمیت دنیا کے تقریباً بیشتر ممالک میں کیا جارہا ہے، پاکستان میں اس کے استعمال پر پابندی بھی لگ چکی ہے، غیراخلاقی مواد اپ لوڈ کرنے باعث اس پر پابندی عائد کی گئی تھی. لیکن لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں خاتون ٹک ٹاکر اقبال پارک سیر کیلئے آئی وہاں موجود نوجوانوں نے خاتون سے بدتمیزی کی۔ خاتون سے بدتمیزی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے ایس پی سٹی کو ملزموں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فوٹیج کی مدد سے ملزموں کو ٹریس کر کے قانون کے شکنجے میں لایا جائے جبکہ واقعہ کا مقدمہ تھانہ لاری اڈا میں درج کرلیا گیا ہے اور جلد ہی ملزمان کی گرفتاریاں جلد متوقع ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کی عزت مقدم اور ہراساں کرنے والوں کو قانون کی گرفت میں لائے جائے گا۔