ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا کی چوتھی لہر مزید خطرناک, مزید 95 افراد جان سے گئے

کورونا کی چوتھی لہر مزید خطرناک, مزید 95 افراد جان سے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث مزید 95 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ملک بھر میں کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار 573 ہو گئی۔

(این سی او سی  کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3 ہزار 221 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد11 لاکھ 5 ہزار 300 ہو گئی۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 48 ہزار 181 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.68 فیصد رہی۔

 پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد  تین لاکھ 73 ہزار 718، اسلام آباد میں 94 ہزار 402، سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 13 ہزار 379، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 53 ہزار 134، بلوچستان میں 31 ہزار 632، آزاد کشمیر میں 29 ہزار 593 اور گلگت بلتستان میں 9 ہزار 442 ہو گئی ہے۔

 پنجاب میں  اب تک   11 ہزار 412 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 475، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 679، اسلام آباد 837، گلگت بلتستان 166، بلوچستان میں 335 اور آزاد کشمیر میں 669 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  لاہور میں  کورونا سے گزشتہ  24گھنٹوں میں14 افراد انتقال کرگئے جبکہ  مثبت کیسز کی شرح 5.5 فیصد ہوگئی، لاہور شہر میں کوروناوائرس کے418 نئے  کیسز رپورٹ ہوئے۔