ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی پنجابی کامیڈی فلم  "حوصلہ رکھ"آئندہ ماہ سینماؤں میں ریلیز کی جائے گی 

بھارتی پنجابی کامیڈی فلم  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی : "حوصلہ رکھ" (Honsla Rakh) ایک مشہور بھارتی پنجابی رومانوی کامیڈی فلم ہے۔  فلم کو ریلیز کرنے کے حقوق ولی فلمز ڈسٹری بیوشن کمپنی نے حاصل کر لیے ہیں. بھارتی پنجابی کامیڈی فلم حوصلہ رکھ آئندہ ماہ مئی میں سینماؤں میں ریلیز کی جائے گی . 

فلم کے ہدایات کار امرجیت سنگھ سارون ہیں جبکہ فلم کے پروڈیوسر دلجیت دوسانجھ اور دلجیت تھند  ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں دلجیت دوسانجھ  مرکزی کردار (سنگل باپ) ، سونم باجوہ، شندا گریوال وغیر شامل ہیں۔

 یہ فلم فادر-چائلڈ کے رشتے، جدید محبت اور خاندانی بندھنوں پر مزاحیہ اور جذباتی انداز میں روشنی ڈالتی ہے۔