سعید احمد: روٹ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت سعودی عرب کے امیگریشن اور حج کے حکام لاہور پہنچ گئے پہلی پرواز کل 10 اپریل
ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے وفد نے حج انتظامات کا جائزہ لیا ،کراچی اوراسلام آباد کے بعد اب حجاج کی امیگریشن لاہور ائیرپورٹ سے بھی ہوگی۔
ائیرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ حجاج کرام سعودی عرب پہنچنے کے بعد ڈائریکٹ ٹرمینل سے باہر نکل جائیں گے،علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حجاج کرام کے لیے الگ سے ہال بنا دیا گیاہے،علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت کراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹ پر بھی سعودی عرب کی امیگریشن ٹیموں نے کام شروع کر دیاہے۔
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے عازمین حج کی پہلی پرواز کل صبح ساڑے دس بجے روانہ ہوگی۔