ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صارفین کیلئے وارننگ: لوڈشیڈنگ سے انٹرنیٹ سروسز متاثر

صارفین کیلئے وارننگ: لوڈشیڈنگ سے انٹرنیٹ سروسز متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ملک میں جاری طویل لوڈشیڈنگ نے جہاں معمولاتِ زندگی متاثر کیے ہیں وہیں موبائل نیٹ ورک اور انٹرنیٹ سروسز بھی شدید دباؤ کا شکار ہو گئی ہیں، اور صارفین کو ممکنہ تعطل سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ٹیلی کام کمپنی کے ترجمان کے مطابق بجلی کی غیر یقینی فراہمی انفراسٹرکچر کے لیے بڑا مسئلہ بن چکی ہے۔ شہری علاقوں میں زیادہ تر موبائل ٹاورز بیک اپ بیٹریوں پر چلتے ہیں جنہیں مکمل چارج ہونے کے لیے کم از کم تین گھنٹے مسلسل بجلی درکار ہوتی ہے، تاہم بار بار کی لوڈشیڈنگ اس عمل میں رکاوٹ بن رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بیٹریاں مکمل چارج نہ ہونے کے باعث اپنی بیک اپ صلاحیت کھو رہی ہیں، جس سے نیٹ ورک سروسز متاثر ہو رہی ہیں۔ موبائل ٹاورز پر نصب بیٹریاں عموماً 2 سے 6 گھنٹے تک بیک اپ فراہم کرتی ہیں، مگر طویل لوڈشیڈنگ کے دوران سسٹم مکمل طور پر بند ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بجلی کی عدم دستیابی میں جنریٹرز کا استعمال ایک متبادل حل ضرور ہے، لیکن پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں نے آپریشنل اخراجات میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے، جس کے باعث ہر ٹاور پر جنریٹر چلانا ممکن نہیں رہا۔

ٹیلی کام ذرائع کے مطابق بجلی کی مسلسل بندش اور بڑھتے اخراجات کے باعث سروس کے عالمی معیار کو برقرار رکھنا کمپنیوں کے لیے ایک بڑا چیلنج بنتا جا رہا ہے۔