ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیل  کی پناہ گزینوں کے کیمپوں پر بمباری،  ایک ہی خاندان کے10 افراد سمیت 45 فلسطینی شہید

اسرائیل  کی پناہ گزینوں کے کیمپوں پر بمباری،  ایک ہی خاندان کے10 افراد سمیت 45 فلسطینی شہید
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:غزہ میں اسرائیلی مظالم تھم نہ سکے،غزہ میں پناہ گزینوں کے کیمپوں پربمباری سے آگ لگ گئی، مزید 45فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

 شہداء میں فلسطینی صحافی سمیت ایک ہی خاندان کے 10 افراد بھی شامل ہیں، المواصی اور خان یونس میں کئی خیمہ بستیاں جل کر راکھ ہوگئیں، شہدا کی مجموعی تعداد 51 ہزار 25 ہوگئی۔

شمالی غزہ میں حماس جنگجوؤں نے اسرائیلی فوج پر حملہ کر دیا، 3ٹینک تباہ ہوگئے، حماس نے اسرائیلی فوج پر واضح کردیا اسرائیل کےغزہ سے انخلا تک سیز فائر نہیں ہو گا۔

اسرائیلی وزیر دفاع نےدھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوجی غزہ کے زیر قبضہ علاقوں میں غیر معینہ مدت تک موجود رہیں گے، کوئی انسانی امداد غزہ میں داخل نہیں ہوگی۔