پی ٹی آئی  نے شیر افضل مروت سے اظہار لاتعلقی کردیا

پی ٹی آئی  نے شیر افضل مروت سے اظہار لاتعلقی کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان تحریک انصاف نے رجیم چینج آپریشن میں سعودی عرب کے کردار بارے بیان دینے پر ترجمان جماعت کے رہنما شیر افضل مروت سے اظہار لاتعلقی کردیا۔

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کی ایما پر بطور مرکزی ترجمان جماعت کے رہنما شیر افضل مروت صاحب کے رجیم چینج آپریشن میں سعودی عرب کے کردار کےحوالے سے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں پیش کردہ خیالات کو حقائق سے یکسر منافی قرار دیکر ان سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کرتا ہوں۔ شیرافضل مروت کے خیالات تحریک انصاف کی حکمتِ عملی یا مؤقف کی کسی طور پر بھی نہ تو غمازی کرتے ہیں نہ انہیں حقیقت پر مبنی بیان سمجھتے ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ کلیتاً ان کی ذاتی رائے تو ہوسکتی ہے جسے کسی سطح پر بھی تحریک انصاف کی قیادت یا کارکنان کی تائید و توثیق حاصل نہیں۔