عثمان خالد:سابق وزیراعظم عمران خان کی کال پر بڑی تعداد میں لاہوریے لبرٹی گول چکر پر جمع ہوئے اور بڑی سکرین پر کراچی میں ہونے والا پی ٹی آئی کا جلسہ دیکھا۔
تفصیلات کے مطابق شہریوں نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے اور عمران خان کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔ اس موقع پر شرکا نے عمران خان کے حق میں نعرے بازی بھی کی ۔ خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نےعمران خان کا جلسہ دیکھا۔اس موقع پرشرکا کافی پرجوش دکھائی دیئے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ عمران خان دوبارہ وزیراعظم بنیں گے۔