سارہ خان امید سے ہیں،شوہر نے خاکہ شیئر کردیا

سارہ خان امید سے ہیں،شوہر نے خاکہ شیئر کردیا
کیپشن: sara khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)معروف اداکارہ سارہ خان ان دنوں اپنے شوہر فلک شبیر کے ساتھ ترکی میں ہیں، گزشتہ دنوں اداکارہ کی طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال منتقل کیاگیا تھا، صحت بہتر ہونے پر اب وہ گھر آگئیں ہیں، ان کے شوہر فلک شبیر نے انسٹاگرام سٹوری پر ایک ایسا خاکہ شیئر کیا جس سے یہ تاثر پیدا ہورہا ہے کہ سارہ خان امید سے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان طبیعت میں بہتری آنے پر ہسپتال سے گھر آچکی ہیں، ترکی میں موجود پاکستانی اداکارہ سارہ خان کو طبیعت ناسازی کے بعد ہسپتال منتقل کیاگیا تھا،اداکارہ سارہ خان کے مینجر نے انکشاف کیا تھا کہ اداکارہ ٹائیفائیڈ کا شکار ہوگئی ہیں۔اس بیماری کی وجہ سے سارہ خان کو تیز بخار اور اُلٹی جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اسی وجہ سے اُنہیں ہسپتال میں داخل کیا گیا۔

گھر آنے پر اداکارہ کے شوہر گلوکار فلک شبیر نےمداحوں کا تجسس بڑھادیا،گلوکار نے انسٹاگرام سٹوری پر والد اور والدہ کی تصویر کا خاکہ شیئر کیاجس سے یہ تاثر پیدا ہورہا ہے کہ ان کی اہلیہ امید سے ہیں،شیئر کی گئی تصویر سےمتعلق فلک شبیر نےلکھا کہ ’یہ ایک رشتے کی خوبصورتی ہے۔‘

پوسٹ کو دیکھ کر ان کے مداحوں میں چہ مگوئیاں کی جارہی ہیں کہ کیا فلک اور سارہ والدین بننے جارہے ہیں؟اس حوالے سے اداکارہ سارہ خان اور فلک شبیر کی جانب سے مزید کوئی بات نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سارہ خان کے شوہر فلک شبیر نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ سٹوری میں اہلیہ سارہ خان کی تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ ہسپتال میں موجود ہیں۔ گلوکار کی جانب سے اداکارہ کی صحت کے بارے میں مزید کچھ نہیں بتایا گیا تاہم مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی جارہی ہے۔
 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer