(زین مدنی)دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کوروکنا کافی مشکل ہوگیا ہے اور دن بہ دن وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، گلوکارہ میگھا اور حبیب رحمان کا کورونا وائرس صورتحال پر گانا" انمول ہوتم" ریلیز کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرٹینمٹ انڈسٹری کی جانب سے وائرس کے پھیلاؤ اور لوگوں کی مدد کرنے کے حوالے سے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں،اس حوالے سے گلوکارہ میگھا اور حبیب رحمان کا کورونا وائرس صورتحال پر گانا" انمول ہوتم" ریلیز کردیا گیا،گانے میں کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن میں فرنٹ لائن پر کام کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔
معروف گلوکارہ میگھا اور گلوکار حبیب رحمان نے کورونا وائرس اور لاک ڈاون کی صورتحال پر گانے کو ”انمول ہو تم “کا ٹائٹل دیاہے اور اس گانے کو ریلیز کردیاگیا ہے،گانے میں پاک فوج ڈاکٹرز پولیس اور میڈیا کو ٹری بیو ٹ کیا گیاہے،گانے کی شاعری ڈاکٹر صوفی جاوید کی ہے جبکہ گانے کی موسیقی حبیب رحمان نے ترتیب دی ہے۔
گانے میں ٹریفک پولیس،ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو سمیت ڈاکٹرز اور میڈیا کو نمایاں کیا گیا ہے جو اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے فرنٹ لائن پر کھڑے ہیں اور واقعی ہی انمول ہیں،گانے میں دیگر فنکاروں کو بھی شامل کیاگیا ہے جو سب کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں.
واضح رہے اس سے قبل گلوکار جواد احمد کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے والے فرنٹ لائن میڈیکل اسٹاف کو گانا گا کر خراج تحسین پیش کیا گیا تھا,اس کے بعد پاکستان کی نوجوان اداکارہ یشمہ گِل بھی کورونا وائرس سے متعلق آگاہی پھیلانے کے لئے ایک گانا گایا تاکہ لوگوں کو اس جان لیواء وائرس کے حلموں سے بچایا جاسکے۔
پاکستان میں یہ وائرس اب تک 7025افراد کو متاثر کرچکا ہے جبکہ 135 افراد کی جانیں لے چکا ہے،ملک میں سے زیادہ ہلاکتیں سندھ میں ہوئیں جہاں 45 افراد لقمہ اجل بن گئے، پنجاب 36، خیبر پختونخوا 45، بلوچستان میں 5، گلگت بلتستان میں 3 جبکہ اسلام آباد میں ایک مریض جاں بحق ہوا ہے۔