پولیس میں بھرتیاں کھل گئیں

پولیس میں بھرتیاں کھل گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر : پنجاب پولیس میں نفری کی کمی پوری کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ  سردار عثمان بزدار نے 10ہزار نئے کانسٹیبل بھرتی کرنے کی منظوری دے دی۔ 

وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ 10 ہزار کانسٹیبل منظور شدہ خالی آسامیوں پر بھرتی کئے جائیں گے،رواں مالی برس 5 ہزار کانسٹیبلوں کی بھرتی ہوگی،5 ہزار مزید کانسٹیبل اگلے مالی برس بھرتی کئے جائیں گے،پولیس میں تمام بھرتیاں میرٹ پر ہوں گی،پولیس نفری کی کمی دور کرنے کیلئے اقدامات کریں گے،پولیس جانفشانی سے فرائض سرانجام دے رہی ہے۔


 اس سے  قبل وزیر اعلیٰ نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر پنجاب حکومت نے رمضان بازار نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ وزیر اعلی نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کیلئے موثر اقدامات کی ہدایت کی ہے وزیر اعلی نے کہا ہے کہ کورونا وباء کے پیش نظر عوام کو حقیقی ریلیف دینے کے لئے متحرک اور فعال طریقے سے کام کرنا ہو گا  جبکہ رمضان المبارک میں مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو اشیائے ضروریہ مقررکردہ نرخوں پر فراہم کرنے کیلئے تمام انتظامی اختیارات استعمال کئے جائیں گے ۔ اشیائے ضروریہ کے نرخوں میں ناجائز اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا ہماری حکومت کا ایجنڈا ہے۔ صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر اقدام کیا جائے گا۔

یاد رہے عوامی شکا یات کے ازالے کیلئے پنجاب پولیس میں اصلاحات لانے کافیصلہ کیا گیا ہے،حکومت کو اس حوالے سے مختلف تجاویز دی گئی ہیں ان کہا گیا ہے کہ شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لیے پولیس کمپلینٹ اتھارٹی بنائی جائے گی جو کسی بھی کیس میں پولیس کے مبینہ غیر مناسب رویے کی چھان بین کرے گی۔
یہ اتھارٹی ایک ریٹائرڈ پولیس افسر، ایک قانون دان، ایک سرکاری وکیلِ استغاثہ اور ایک سرکاری افسر پر مشتمل ہوگی جو شہریوں کے مسائل اور شکایات پر ازخود ایکشن لے سکیں گے۔
اس کمیٹی کے ارکان کی رسائی پولیس ریکارڈز تک ہوگی اور یہ کیمٹی وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے ماتحت کام کرے گی،صوبائی حکومت اور آئی جی پنجاب پولیس تفتیش کے طریقہ کار اور دیگر کاموں سے متعلق جامع طریقہ کار مرتب کریں گے۔،ٹیکنالوجی کے استعمال اور فرانزک سائنس ایجنسیوں کو صوبوں میں متحرک کیا جائے گا۔ہر سال کے شروع میں آئی جی پنجاب صوبائی حکومت کو محکمے کے جائزے کا شیڈول فراہم کریں گے۔
تمام جائزہ رپورٹس کو صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد شائع کیا جائے گا۔ان رپورٹس کو کابینہ کی کمیٹی برائے امن و امان کی میٹنگ میں پیش کیا جائے گا۔جائزہ یونٹوں میں تعینات تمام اہلکاروں کا سند یافتہ ہونا ضروری ہوگا۔


 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer