لگژری گاڑی والوں کی شامت ، چیف جسٹس پاکستان کو تفصیلات دیدی گئیں

لگژری گاڑی والوں کی شامت ، چیف جسٹس پاکستان کو تفصیلات دیدی گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: سپریم کورٹ کے احکامات پر محکمہ ایکسائزکی جانب سے 56 کمپنیوں کی لگژری گاڑیوں کا ڈیٹا ایڈیشنل چیف سیکریٹری کو بھجوادیا گیا۔ سب سے زیادہ لگژری گاڑیاں صاف پانی کمپنی نے رجسڑڈ کروائی ہیں۔

سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کے احکامات کے بعدایڈیشنل چیف سیکریٹری عمررسول کی جانب سے چھپن کمپنیوں کی لگژری گاڑیوں کی تفصیلات طلب کی تھیں۔ 

اس حوالے محکمہ ایکسائزریجن سی نے لاہورسمیت پنجاب بھرمیں چھپن کمپنیوں کے نام رجسٹرڈ 41 لگژری گاڑیوں کا ڈیٹا ایڈیشنل چیف سیکریٹری کو بھجوادیا ہے۔ سب سے زیادہ لگژری گاڑیاں صاف پانی کمپنی نے رجسڑڈ کروائی ہیں۔ جن کی تعداد8 ہے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: مہنگی گاڑیاں استعمال کرنیوالوں کی بھی شامت آگئی، چیف جسٹس نے اہم رپورٹ طلب کرلی

یہ تمام گاڑیاں پچیس سو سی سی سے اوپرہیں اورانکو 2016 اور17 میں رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔ ان تمام گاڑیوں کو سیمی گورنمنٹ گاڑیوں کو جاری کیا جانے والی ایل ای جے سریزکے نمبرزجاری کیے گئے ہیں۔