نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس: نئے اتھلیٹکس ٹریک کا کام حتمی مراحل میں داخل

نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس: نئے اتھلیٹکس ٹریک کا کام حتمی مراحل میں داخل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان قریشی:نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں نئے اتھلیٹکس ٹریک کاکام حتمی مراحل میں داخل ہو چکا، ٹارٹن ٹریک کی تکمیل سے پنجاب سٹیڈیم میں عالمی مقابلوں کا انعقاد بھی ممکن بنایا جاسکے گا۔

پنجاب سٹیڈیم نشترپارک میں کئی سالوں سےتعطل کاشکار نئےاتھلیٹکس ٹریک کی تعمیرکاکام حتمی مراحل میں داخل ہو گیا۔

ٹارٹن ٹریک کے لیے لک کی مدد سے بیس تیار کرلی گئی جبکہ سنتھیٹک ٹریک کا سامان اور مختلف قسم کے کیمیکلز بھی پنجاب سٹیڈیم پہنچا دیئے گئے۔نئے ٹارٹن ٹریک کی تنصیب سے پنجاب سٹیڈیم میں عالمی مقابلوں کا انعقاد بھی ممکن ہو گا، پچھلے ٹریک میں آٹھ جبکہ نئے ٹریک میں عالمی معیارکے مطابق 9 لینز رکھی گئی ہیں۔

یہ وہ ٹریک ہے جہاں اس سے قبل ایک وقت میں آٹھ اتھلیٹس مدمقابل رہتے تھے تاہم نئے ٹریک کی تنصیب کے بعد یہاں 9اتھلیٹس ایک ساتھ مدمقابل ہو سکیں گے۔