کینال روڈ کو مزید سجانے کا پلان تیار

Canal Road
کیپشن: Canal Road
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کینال روڈ(علی رامے)سوہنا شہر لاہور کے تحت کینال روڈ کو ایک مرتبہ پھر خوبصورت بنانے کا پلان تیار، کینال روڈ اور تمام انڈر پاسز کی تزئین و آرائش کی جائے گی، کینال روڈ پر شاعر مشرق کا مونومنٹ بھی تعمیر ہوگا۔

کمشنر کیپٹن( ر)محمد عثمان کی جانب سے شہر کی خوبصورتی کے لیے 7 ارب روپے کی لاگت سے پروگرام ترتیب دیا گیا، جس کے تحت شہر کی سڑکوں کی بحالی، سیوریج اور دیگر مسائل دور کیے جائیں گے، کینال روڈ اور انڈر پاسز کی نئے اور منفرد ڈیزائنوں سے تزئین و آرائش کی جائے گی، تزئین و آرائش کے لیے پرائیویٹ سپانسرز کی مدد لی جائے گی، انڈر پاسز پر دیدہ زیب اور منفرد سٹائل کے ڈیزائن بنائے جائیں گے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے انڈر پاسز کی خوبصورتی پر 3 کروڑ کی بچت بھی کرائی کیونکہ اس پراجیکٹ پر پرائیویٹ سپانسر اپنی تشہیر کرے گا اور انڈر پاسز کو رنگوں میں رنگے گا۔ جبکہ شہر کے بڑے داخلی راستے ٹھوکر کے مقام پر کلاک ٹاور بھی بنایا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer