ڈالر کی بڑھتی قیمت سے تاجر بلبلا اٹھے،گورنر پنجاب کی تسلیاں

ڈالر کی بڑھتی قیمت سے تاجر بلبلا اٹھے،گورنر پنجاب کی تسلیاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: گورنر پنجاب چودھری محمد سرورسے صدر آل پاکستان سمال ٹریڈرز بابر بٹ کی ملاقات،ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت سے تاجر برادری کو درپیش مسائل  پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
 تفصیلات کے مطابق  گورنر پنجاب چودھری محمد سرورسے صدر آل پاکستان سمال ٹریڈرز بابر بٹ کی ملاقات،گورنرہاوس میں ہونیوالی ملاقات میں صدر آل پاکستان سمال ٹریڈرز بابر بٹ نے ڈالر کی قیمت میں اضافے سے تحفظات سے آگاہ کیا۔ بابر بٹ کا کہنا تھا کہ سمال انڈسٹری میں بہت سے مشینری اور اشیاء بیرون ملک سے منگوائی جاتی ہیں، جن کی قیمتوں کا تعین ڈالر کی قدر سے لگایا جاتا ہے، ملک میں ڈالر کی قیمت میں اضافے سے سمال انڈسٹری بُری طرح متاثر ہو رہی ہے۔

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ حکومت ڈالر سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کیلئے منصوبہ بندی کر رہی ہے، حکومت ڈالر کی قدر میں کمی کیلئے مصنوعی کی بجائے ٹھوس حل کیلئے کام کر رہی ہے۔ جلد قوم کو مہنگائی جیسی اذیت سے نجات دلوائیں گے۔