قذافی بٹ: ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری نے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز اور سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست مسترد کردی۔
تفصلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز اور رکن اسمبلی خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی تھی لیکن ڈپٹی سپیکر سردار دوست محمد مزاری نے پروڈکشن آڈر کی درخواست مسترد کردی۔
دونوں رہنما اسمبلی اجلاس میں شریک نہیں ہوسکیں گے، مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں معاملہ اٹھانے اور اس پر احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ حکومتی رکن سبطین خان کے بھی پروڈکشن آڈر جاری نہیں کیے گئے۔