گوجرہ موٹروے زیادتی کیس کے ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا گیا

Accused in Gojra Motorway abuse case
کیپشن: Accused in Gojra Motorway abuse case
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:   گوجرہ موٹروے زدیاتی کیس کے دو ملزمان حماد اور رحمان کو مقامی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزمان کا چار روز کا جسمانی ریمانڈ دے دیا۔

گوجرہ ایم فور موٹر وے اجتماعی زیادتی کے دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر کے مقامی عدالت میں پیش کر دیا ۔ پولیس نے گرفتار مرکزی ملزم حماد اور اس کے ساتھی رحمان کو مقامی عدالت میں پیش کیا جہاں معزز جج عابد اسلام نے دونوں ملزمان کا چار روز جسمانی ریمانڈ دے دیا ۔


یاد رہے کہ ملزمان نے گزشتہ روز 18سالہ لڑکی کو موٹر وے پر کار میں گن پواینٹ پر اجتماعی زدیاتی کا نشانہ بنایا تھا۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شریک ساتھی خاتون لائبہ تاحال فرار ہے جس کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر