پیپلز پارٹی سوگ میں ڈوب گئی، سینئر رہنما انتقال کرگئے

پیپلز پارٹی سوگ میں ڈوب گئی، سینئر رہنما انتقال کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء راشد حسین ربانی انتقال کر گئے، بلاول بھٹو نے 18 اکتوبر کا جلسہ راشد حسین ربانی کے نام کر دیا۔

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی راشد حسین ربانی کورونا کے باعث انتقال کرگئے،انہوں نےسوگواروں میں ایک بیٹی اور بیوہ کو چھوڑاہے۔راشد حسین ربانی نے 1970ء میں پیپلز پارٹی سے سیاست کا آغاز کیا اور کراچی کے علاقے، پاکستان چوک سے وارڈ صدر منتخب ہوئے، ایم آر ڈی کی تحریک کے دوران مجموعی طور پر دس سال قید و بند اور جلاوطنی کی سزائیں بھی کاٹیں۔

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راشد حسین ربانی کی نمازجنازہ عمر شریف پارک کلفٹن میں اداکی گئی ہے جس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، رضا ربانی، تاج حیدر، نثار کھوڑو، عبدالقادر پٹیل، سعید غنی، وقار مہدی، ڈاکٹر فاروق ستار اور پارٹی رہنماؤں سمیت سیاسی شخصیات، کارکنوں اور رشتہ داروں کی بڑی تعداد نےشرکت کی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے میاں راشد حسین ربانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا جبکہ 18 اکتوبر کا جلسہ راشد حسین ربانی کے نام کردیا۔

 وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سینئر پی پی رہنما راشد حسین ربانی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ راشد ربانی کا شمار محترمہ بینظیر بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا،محترمہ بے نظیر بھٹو کے دور میں وہ سینیٹر بھی رہے۔ مرحوم کی جمہوریت کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

پیپلز پارٹی کے رہنماؤں  نے کہا کہ راشد حسین ربانی ایک باوقار ساتھی تھے، ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا پورا نہیں ہوسکے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer