خواجہ آصف، رانا ثنا اللہ  سمیت 37 سیاستدانوں  کیخلاف تحقیقات کی منظوری

خواجہ آصف، رانا ثنا اللہ  سمیت 37 سیاستدانوں  کیخلاف تحقیقات کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42 ) اینٹی کرپشن پنجاب نے مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ اورسینئر رہنما خواجہ آصف سمیت 37 سیاستدانوں کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب نے متعدد موجودہ ارکان قومی اسمبلی اور ارکان صوبائی اسمبلی کے خلاف بھی تحقیقات کی منظوری دے دی۔ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نفیس گوہر نے کہا ہے کہ رانا مشہود، رانا مبشر، شیخ روحیل اصغر کے خلاف بھی تحقیقات ہوں گی۔
نفیس گوہر نے مزید کہا کہ اربوں روپے مالیت کی سرکاری زمینوں پر کئی سال سے قبضے ہیں، ثبوتوں کی روشنی میں مقدمات درج کر رہے ہیں اور ان میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جارہا ہے۔