نواز شریف نے بیان حلفی عدالت میں جمع کرادیا

نواز شریف نے بیان حلفی عدالت میں جمع کرادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) ہائیکورٹ نے حکومتی بیانات کو مسترد کرتے ہوئے نواز شریف کے حق میں فیصلہ دے دیا، سابق وزیراعظم نے بیان حلفی میں کیا کہا، سب سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کا بیان حلفی سامنے آگیا، بیان حلفی میں میاں نوازشریف کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بھائی کی طرف سے دئیے گئے بیان حلفی کے پابند ہیں، گزشتہ ریکارڈ دیکھتے ہوئے وہ پاکستان واپس آکر زیر سماعت مقدمات کا سامنا کریں گے۔ بیان حلفی میں میاں نوازشریف کا مزید کہنا تھا کہ وہ صحت یاب اور سفر کے قابل ہونے پر 4 ہفتے بعد وطن واپس آئیں گے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف سے انڈرٹیکنگ پر دستخط لینے کیلئے رجسٹرار ہائیکورٹ جاتی امرا پہنچے اور نواز شریف سے دستخط کروائے گئے۔رجسٹرار ہائیکورٹ دستخط شدہ انڈرٹیکنگ لیکر عدالت پہنچے جہاں نڈرٹیکنگ 2 رکنی بنچ کو پیش کردی ہے۔ 2 رکنی پینچ دستخط شدہ انڈر ٹیکنگ کا جائزہ لینے  کے بعد نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے فیصلے پر دستخط کرے گا۔