ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی تہران پہنچ گئے، ایرانی حکام سے اہم ملاقاتیں متوقع

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی تہران پہنچ گئے، ایرانی حکام سے اہم ملاقاتیں متوقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی تہران پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ایران کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ محسن نقوی چند گھنٹے قبل تہران پہنچے۔ دورے کے دوران پاکستان اور ایران کے دوطرفہ تعلقات، سرحدی تعاون اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ اپنے دورے میں علاقائی صورتحال اور باہمی تعاون کے فروغ سے متعلق معاملات پر بھی گفتگو کریں گے

واضح رہے کہ محسن نقوی اس سے قبل 16 اپریل کو پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ بھی ایران کے تین روزہ دورے پر گئے تھے۔