ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سعودی عرب پہنچ گئے;عمرہ ادا

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سعودی عرب پہنچ گئے;عمرہ ادا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سعودی عرب پہنچ گئے۔

مکہ مکرمہ پہنچنے کے بعد عمرہ کی ادائیگی مکمل کر لی۔مسجد الحرام میں موجود پاکستانی عازمین حج سے ملاقات، خیریت دریافت کی۔عازمین حج  نے  سرکاری حج سکیم کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ 

سردار محمد یوسف عازمین حج کے لیے مختص رہائش گاہ میں قیام کریں گے۔وزیر مذہبی امور مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور مشاعر مقدسہ میں جاری حج انتظامات کا جائزہ لیں گے۔

وزیر مذہبی امور سعودی ہم منصب سمیت دیگر شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔رہائش، خوراک، ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولیات کے ذمہ دار اداروں کا دورہ کریں گے۔