اشرف خان:حکومتی اقدامات، سب سے بڑا چیلنج کرنٹ اکاؤنٹ قابو میں آگیا، اپریل 25 میں کرنٹ اکاؤنٹ 1 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سرپلس رہا، رواں مالی سال 10 ماہ میں کرنٹ اکاونٹ 1 ارب 88 کروڑ ڈالر سرپلس رہا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مارچ 2025 میں تاریخ میں پہلی بار کرنٹ اکاؤنٹ 1 ارب 20 کروڑ ڈالر سرپلس رہا تھا ، رواں مالی سال 10 ماہ میں کرنٹ اکاونٹ 1 ارب 88 کروڑ ڈالر سرپلس رہا ،گزشتہ مالی سال 10 ماہ میں کرنٹ اکاونٹ 1 ارب 33 کروڑ ڈالر کا خسارہ تھا۔
اپریل 25 میں ایکسپورٹ 2 ارب 61 کروڑ ڈالر رہا، اپریل میں درآمدی بل 5 ارب 23 کروڑ ڈالر رہا، اپریل25 می تجارتی خسارہ 2 ارب 62 کروڑ ڈالر رہا، اپریل 2025 میں ترسیلات زر 3 ارب 18 کروڑ ڈالر رہی۔
رواں مالی سال 10 ماہ میں تجارتی خسارہ 21 ارب 34 کروڑ ڈالر رہا، رواں مالی سال 10 ماہ میں برآمدات 27.27 ارب ڈالر رہی جبکہ رواں مالی سال 10 ماہ میں درآمدی بل 48.61 ارب ڈالر رہا۔