پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف عوام تک نہ پہنچ سکا

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف عوام تک نہ پہنچ سکا
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف تاحال عوام تک نہ پہنچ سکا، پبلک ٹرانسپورٹرز کی جانب سے تاحال کرایوں میں کمی نہ کی جا سکی۔

تفصیلات کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹرز کی جانب سے تاحال نئے کرائے نامے کا فیصلہ نہ ہو سکا، مسافروں سے پرانے کرائے وصول کیے جانے لگے۔ لاہور سے راولپنڈی 2550 روپے وصول کیا جا رہا ہے، لاہور سے پشاور کرایہ 3200 روپے ،فیصل آباد 1180 روپے، سرگودھا کرایہ 1250 روپے، سیالکوٹ کا 1000، بہاولپور کرایہ 2500 روپے ، ملتان 2190 روپے،  تونسہ کا کرایہ 2500 روپے وصول کیا جا رہا ہے۔

لاہور سے کراچی کا کرایہ 7300 روپے ، حیدر آباد 7200 روپے، مری کا کرایہ 2900 روپے وصول کیا جا رہا ہے۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ریلیف کے بعد ٹرانسپورٹرز ریلیف دینے میں ناکام ہیں ، حکومت کے بعد اب پبلک ٹرانسپورٹرز کو بھی ہوش کے ناخن لینے چاہئیے۔

Bilal Arshad

Content Writer