9 مارچ سبوتاژ؛میں کہوں تب بھی کسی سےرعایت نہ برتیں، وزیراعظم کا قومی سلامتی کمیٹی میں خطاب

Prime Minister Shahbaz Sharif, NSC, National Security Committee, City42
کیپشن: Prime minister Shahbaz Sharif is adressingthe meeting ofNational Security Committee in Islamabad on Tuesday
سورس: Screen Capture
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  وزیراعظم نے کہا کہ تمام شرپسندوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات بنائیں گے، میں بھی کہوں تب بھی کسی کے ساتھ رعایت نہ برتی جائے۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کو جو کچھ بھی ہوا ملکی تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا، 9 مئی کے واقعات سے ہمارے سرشرم سے جھک گئے، تمام طبقات نے ان واقعات پر غم و غصے کا اظہار کیا، اس دن وطن سے والہانہ محبت کو نذرآتش کیا گیا۔

 شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ازلی دشمن جو نہ کرسکا، وہ 9 مئی کو کیا گیا، حکومت اورقوم اپنے مسلح افواج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارکرتی ہے، اس طرح کا دلخراش منظر کبھی کسی پاکستانی نہ دیکھا ہوگا، میں بھی کہوں تب بھی کسی کے ساتھ رعایت نہ برتی جائے، منصوبہ بندی کرنے والے، بلوائیوں کو اکسانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

 وزیراعظم نے کہا کہ تمام شرپسندوں کو گرفتارکر کے ان کے خلاف مقدمات بنائیں گے، ایسے انتظامات کئے جائیں کہ رہتی دنیا تک ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔