میٹرک کے دو اہم پیپر منسوخ کردیئے گئے

میٹرک کے دو اہم پیپر منسوخ کردیئے گئے
کیپشن: Matric Exams
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ہائرایجوکیشن پنجاب نے میٹرک بورڈ کے 2 پیپرز امتحان سے قبل آؤٹ ہونے پر منسوخ کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق ہائرایجوکیشن پنجاب نے راولپنڈی میٹرک بورڈ کے 2 پیپرز منسوخ کردیئے ، ہائیرایجوکیشن پنجاب نے پیپرز منسوخ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹی فکیشن میں بتایا گیا کہ ریاضی پارٹ ون اور ٹو کے پیپرز امتحان سے قبل آؤٹ ہونے پر منسوخ کئے گئے ، دونوں پیپرز واٹس اپ سے امتحان شروع ہونے سے قبل امیدواروں تک پہنچ گئے تھے۔

ہائیرایجوکیشن پنجاب کا کہنا ہے کہ دونوں پیپرز دوبارہ لئے جائیں گے اور نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ ریاضی کا پرچہ راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ کے نارا میں واقع گورنمنٹ ہائی سکول میں لیک ہو گیا تھا،” نوٹی فکیشن میں کہا گیا۔

راولپنڈی بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امتحانی پرچہ لیک کرنے میں ملوث تمام افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer