ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عامر لیاقت نے فواد چودھری پر سنگین الزام لگادیا

, Aamir Liaquat
کیپشن: Aamir Liaquat
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت نے فواد چودھری پر الزام لگایا کہ انہوں نے عمران خان کو خوش کرنے کیلئے اُن کی  کردار کشی کی مہم سوشل میڈیا پر  چلوائی۔  

ڈاکٹر عامر لیاقت نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر  اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ سائبر کرائم کے اعلیٰ ذرائع نے مجھے بتایا ہے کہ تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کے جس ٹولے کو فواد چودھری دیکھتے ہیں، انہوں نے منصوبہ بندی کے تحت میری کردار کشی کی مہم چلوائی تاکہ عمران خان جو مجھ سے سخت ناراض ہیں، خوش ہوسکیں، خان صاحب میں تو یہاں سے جا رہا ہوں لیکن دیکھ لیجیے۔

انہوں نے کہا کہ خان صاحب آپ کے چاپلوسوں نے پانچ دن تک آپ کی سیاست کو چونا لگادیا، میں نفرت و محبت کے جذبات کا ایک ایسا عکس ہوں کہ پاکستان میں جب مجھ پر بحث شروع ہوتی ہے تو گھر گھر کبھی شادی اور کبھی تنسیخ نکاح کا دعویٰ ہی اتنا اہم موضوع بن جاتا ہے کہ آپ کے جلسے لگتا ہے کل سے شروع ہوں گے۔

عامر لیاقت نے کہا کہ ابھی یہ بات تحقیقات کے مراحل میں ہےلیکن فواد پھپھولے کی یہ حرکت درست ثابت ہوئی تمیں قوم کو کل اپنادرد اورکردار بتاچکا  کہ میں کسی کی کردار کشی یا خواب گاہ کی رودادوں بلکہ کسی بھی نجی معاملے کی تشہیر پر یقین نہیں رکھتا مگر قبل از روانگی آپ کو اور فواد چودھری کو سرپرائز دوں گا، وعدہ ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ تمام چاہنے والوں جو مذہب ،زبان،رنگ،نسل اور تہذیب کی شائستہ جہتوں کے قدردان بالغان اوروہ عظیم خواتین میری امیاں اور بہنیں، اُن غریب و متوسط علاقوں کے سفید پوش مگرخاموش چاہت کے علمبردار، نئی اصطلاح Aamerian کے نوجوان تخلیق کار سب کا شکرگذارہوں کہ مشکل دنُ اس ٹرینڈ کو #1 بنایا۔

واضح رہے کہ تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کرنے کے بعد دانیہ شاہ اور عامر لیاقت نے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کی، دونوں کی جانب سے کئی ویڈیوز اور آڈیوز لیک کی گئیں جس پر سوشل میڈیا صارفین نے خوب تنقید  کی۔