تیز رفتاری گاڑی نے چار بچوں کوکچل ڈالا، دلخراش ویڈیو منظرعام پرآگئی

تیز رفتاری گاڑی نے چار بچوں کوکچل ڈالا، دلخراش ویڈیو منظرعام پرآگئی
کیپشن: Accident
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر:کوٹ لکھپت کے علاقے اکبر شہید روڈ پرتیز رفتاری گاڑی سے چار بچوں کے کچلنے کا معاملہ, واقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پرآگئی۔

کوٹ لکھپت کےعلاقے اکبر شہید روڈ پر تیز رفتاری گاڑی سے چار بچوں کے کچلنے کا معاملہ، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تیز رفتار گاڑی نے بچوں  اور دیگر شہریوں کو کچلا اور الٹ گئی۔

پولیس کے مطابق حادثے میں چار سالہ فاطمہ اور ایک نامعلوم سات سالہ بچہ جاں بحق ہوگئے، حادثے میں 9 سالہ آمنہ، 7 سالہ سمیعہ زخمی ہوئے۔ لواحقین کے مطابق پولیس کارروائی نہیں کر رہی۔ پولیس نے کار ڈرائیور کو حراست میں لے رکھا ہے۔

دوسری جانب  وزیراعلٰی حمزہ شہبازکاکوٹ لکھپت ٹریفک حادثہ میں 2 بچیوں کےجاں بحق ہونےپرافسوس کا اظہار،زخمی بچوں کوعلاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔وزیراعلی پنجاب نے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کرنے کا بھی حکم دیااورسی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔