چائنیز انسٹیٹیوٹ میں پڑھانے والے تمام چینی اساتذہ وطن روانہ

چائنیز انسٹیٹیوٹ میں پڑھانے والے تمام چینی اساتذہ وطن روانہ
کیپشن: Suicide Bomber
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ملک بھر میں کنفیوشس سینٹرز عارضی طور پر بند کر دیے گئے، چائنیز انسٹیٹیوٹ میں پڑھانے والے تمام چینی اساتذہ وطن روانہ ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں چینی انسٹیٹیوٹ کے اساتذہ کی وین پر خود کش حملے کے افسوس ناک واقعے کے بعد ملک بھر میں کنفیوشس سینٹرز بند کر دیے گئے ہیں۔ 
کنفیوشس سینٹرز کے اساتذہ آج اپنے وطن واپس روانہ ہو گئے ہیں، ملک کے دیگر شہروں سے کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے اساتذہ کو بھی واپس بلا لیا گیا۔

چائنیز انسٹیٹیوٹس کے مستقبل سے متعلق فیصلہ نہیں کیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ چائنیز انسٹیٹیوٹس بند نہیں کیے جائیں گے۔

چینی اساتذہ پر خودکش حملہ: چین کا ردعمل

یاد رہے کہ 26 اپریل کو جامعہ کراچی کے اندر ایک خاتون نے خود کش دھماکے کے ذریعے چینی باشندوں کی وین کو نشانہ بنایا تھا، جس کے نتیجے میں تین چینی اساتذہ سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

ترجمان جامعہ کراچی کا کہنا تھا کہ دھماکے میں کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر ہوانگ گیوپنگ سمیت خواتین اساتذہ ڈنگ میوپنگ اور چن سا ہلاک ہوئیں، جب کہ ایک پاکستانی ڈرائیور خالد بھی مرنے والوں میں شامل ہے۔