ارتغرل میں کوہلی اور عثمان شنواری کے ہم ‍شکل مل گئے

ارتغرل میں کوہلی اور عثمان شنواری کے ہم ‍شکل مل گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  ارتغرل ٹوئٹر پاکستان کے ٹرینڈنگ پینل پرسرفہرست رہا، مداحوں نے کرداروں میں کوہلی اور عثمان شنواری کو بھی ڈھونڈ لیا.

ارتغرل کے مداحوں نے ڈرامے میں بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عثمان شنواری کے ہم شکل کو بھی ڈھونڈ لیا ہے. پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کی جانب سے ٹوئٹ کیا گیا جس میں انھوں نے ڈرامے کے ایک کردار کی تصویر شیئر کی جو کہ کافی حد تک ویرات کوہلی سے مشابہت رکھ رہا تھا۔


دوسری جانب ایک صارف نے ارتغرل کے ایک اور کردار کی تصویر شیئر کی جو کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عثمان شنواری سے مل رہا تھا۔ ٹوئٹر پر ویرات کوہلی اور عثمان شنواری جیسے دکھنے والے ارتغرل کے کرداروں کی تصاویر کو شیئر اور ری ٹوئٹ کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا اور صارفین کا کہنا ہے کہ یہ دونوں واقعی کھلاڑیوں سے بہت مشابہت رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ترکی کا مقبول ترین تاریخی ڈرامہ ارطغرل غازی پاکستان کے سرکاری نشریاتی ادارے پی ٹی وی ہوم پر نشر کیا گیا جس نے ریکارڈ توڑ کامیابی حاصل کی۔

  پاکستان میں پہلی رمضان سے روزانہ نشر کیا جانے والا ڈراما 'ارطغرل غازی' ہر گزرتے دن کے ساتھ نیا ریکارڈ بنا رہا ہے اور اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ پاکستان میں  ارتغرل غازی کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے باآسانی لگایا جا سکتا ہے کہ ڈرامے کی پہلی قسط کو چند روز میں ہی کروڑوں صارفین نے دیکھا۔

سوشل میڈیا پر ترکش ڈرامہ نشر ہونے کے بعد سے ہی ڈرامے کی کردار 'حلیمہ' اور ' ارتغرل غازی' کے خوب چرچے کیے جارہے ہیں۔’’ ارطغرل غازی‘‘ نے پی ٹی وی پر نشر ہوتے ہی ریکارڈ بنادیے ہیں،یوٹیوب پر تو پی ٹی وی نے جھنڈے گاڑ دیے ہیں،اس ڈرامے نے پی ٹی وی کو ایک بار پھر زندہ کردیا ہے۔ڈرامے کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا اور ' ارطغرل غازی' کے یوٹیوب چینل پر صرف 20 روز میں ملین سے بهی زیادہ سبسکرائبرز ہو گئے۔