ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا، دفتری عملہ نے استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔

تفصیلات کے مطابق محمد فیصل کامران کا شمار انتہائی پروفیشنل، تجربہ کار اور کرائم فائیٹر افسران میں ہوتا ہے۔ محمد فیصل کامران کا تعلق پاکستان پولیس سروس کے 36 کامن سے ہے۔لاہور تعیناتی سے قبل محمد فیصل کامران ڈی پی او سرگودھا کے فرائض انجام دے رہے تھے اور اس سے پہلے ڈی پی او سیالکوٹ اور ڈی پی او بہاولپور بھی رہ چکے ہیں۔ 

ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران نے دفتر کے عملہ سے با ضابطہ ملاقات کی ، محمد فیصل کامران نے عملہ کو دفتری معاملات بارے اپنی ترجیحات سے آگاہ کیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کا کہنا تھا کہ شہریوں کو انصاف کی فراہمی کے لیے قانون کی عملداری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی،  سزا، جزا اور خود احتسابی کے عمل کو مزید شفاف بنایا جائے گا اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی پالیسیوں کو آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق عملی جامہ پہنایا جائے گا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے مزید کہا کہ پولیسنگ کا محور عوام کی خدمت ہے، شہر لاہور میں امن و امان کے قیام کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،  جرائم پیشہ افراد کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عملدرآمد ہو گا اور کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کے لئے اقدامات کیے جائیں گے۔
۔۔۔۔۔